the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کنگنا رناوت کی فلم رنگون 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دونوں ستارے آج کل فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

انٹرویو کے دوران سیف علی سے ان کے بیٹے تیمور کو لے کر سوال پوچھا گیا ، تو انہوں نے اس پر اپنی رائے پیش کی ۔ سیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی رائے رکھتے ہیں، جسے میں جانتا بھی نہیں ہوں ، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

سیف نے کہا کہ جب تک کوئی میری گاڑی پر اٹیک نہیں کرتا ، یا میرے گھر میں آگ نہیں لگا دیتا



، اس وقت تک مجھے کسی چیز کا کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کنگنا نے بھی سیف کے بیٹے تیمور کے نام پر کہا کہ بچے کا نام انتہائی خوبصورت ہے، اگر لوگ کچھ کہتے ہیں ، تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ سلیبریٹی ہونے کے کچھ نقصان بھی ہوتے ہیں، یہ چیزیں کافی چھوٹی ہیں ، اکثر ہمارے کپڑے پر اور دیگر چیزوں پر تبصرے سننے کو مل جاتے ہیں، لیکن ہم لوگ ان چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ تیمور کے نام کو لے کر اتنا ہنگامہ مچا، لیکن اس سے کوئی فرق تو نہیں پڑا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.